ہم دونوں ایک جیسے ہیں،تم صدربن گئے جھگڑاختم، فلپائنی صدرکی ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 11 نومبر 2016 20:04

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) امریکی صدر براک اوباما کو گالیاں دینے والے فلپائن کے صدر روڈریگو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں ایک جیسے ہیں تم صدر بن گئے اب جھگڑا ختم۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدرارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر کسی نے مبارکباد دی تو کسی نے افسوس کا اظہار کیا لیکن فلپائن کے صدر سب سے زیادہ خوش نظر آئے، بدکلامی کے لیے بدنام صدر روڈریگو نے ٹرمپ کے صدر بننے پر پیغام دیا کہ ہم دونوں ایک جیسے ہیں تمہیں صدارت مبارک ہو۔

فلپائنی صدر نے ٹرمپ زندہ باد کا نعرہ لگا کر کہا کہ امریکہ کے ساتھ مزید کوئی جھگڑا نہیں چاہتے۔خیال رہے کہ فلپائنی صدر اپنی تقریروں میں گالم گلوچ کرتے رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کا بھی کچھ یہی حال ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دورہ چین کے موقع پر ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے فلپائن کیساتھ فوجی اور معاشی اتحاد کھو دیا ہے، اب ان کا ملک امریکا سے الگ ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں صدر براک اوباما آسیان اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچے تھے، جہاں ان کی فلپائنی صدر سے ملاقات طے تھی تاہم اب صدراوباما نے ملاقات منسوخ کرکے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔صدر اوباما نے فلپائن کے صدر روڈریگو سے ملاقات میں منشیات سے متعلق ماورائے آئین ہلاکتوں کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا کہ جس پر فلپائنی صدر نے براک اوباما کی والدہ کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :