تحر یک انصاف کا خواجہ محمد آصف کیخلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے پر نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 11 نومبر 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) تحر یک انصاف کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے خلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے پر نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ‘ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے عثمان ڈار عدالت جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان ڈار نے بابر اعوان سے ملاقات کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے غلط اثاثے ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے کے ثبوت مل گئے ہیں، آئندہ ہفتے خواجہ آصف کے خلاف نیا مقدمہ دائر کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نااہلی اوراسمبلی سے نکالے جانے تک ان کا پیچھا کروں گا دھاندلی کرنے والے عملہ اور آر او کی گرفتاری کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔