شام میں لڑائی کے دوران حزب اللہ کے 1500سے زائد جنگجو وں کی ہلاکت کا انکشاف

جمعہ 11 نومبر 2016 20:00

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) شام کے مختلف علاقوںمیں لڑائی کے دوران حزب اللہ کے 1500سے زائد جنگجو وں کے مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے آخری 40 جنگجو شام کے شہر حلب میں جاری لڑائی کے دوران مارے گئے جن کو حزب اللہ نے ان کے آبائی دیہات میں دفن کر دیا۔اگرچہ حزب اللہ کی ملیشیاں کے حقیقی جانی نقصان کے بارے میں انکشاف نہیں کیا جاتا تاہم اندازوں کے مطابق تنظیم کے مارے جانے والے ارکان کی تعداد 1500 سے تجاوز کر چکی ہے۔

جب کہ شامی اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس امر کی تصدیق ایرانی مرشد کے مشیر برائے عسکری امور بریگیڈیئر جنرل یحیی رحیم صفوی کے بیان سے ہوتی ہے جن کا کہنا ہے کہ شام میں حزب اللہ کے ہزاروں ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لبنانی نوجوانوں کے شام کی جنگ میں جھونکے جانے کے مظہر نے عمومی طور پر پورے لبنان اور خود شیعہ فرقے کے اندر غیض و غضب کے ردعمل بھڑکا دیے ہیں۔

ادھر ایرانی میڈیا نے کچھ عرصہ قبل حلب میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر ہادی زاہد کی ہلاکت کی خبر دی تھی جو حلب شہر میں جاری معرکوں کی نگرانی کرنے والا نمایاں ترین افسر تھا۔اس کے علاوہ ایرانی اخبار "کیہان" کے مطابق گزشتہ 4 برسوں کے دوران بشار الاسد کی حکومت کا دفاع کرتے ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام ملیشیاں قدس فورس ، فاطمی ملیشیا اور زینبی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے 2700 جنگجو ہلاک یا قید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :