ترک میں اپوزیشن کے اخبار ’’جمہوریت ‘‘کے پبلیشر کو بھی گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 20:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ترک میں اپوزیشن کے اخبار ’’جمہوریت ‘‘کے پبلیشر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک میں اپوزیشن کے اخبار ’’جمہوریت ‘‘کے پبلشر اکین عطالائے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ انہیں جرمنی سے واپس وطن پہنچتے ہی استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک حکومت باغی عناصر کے خلاف جاری کریک ڈان کے تحت پہلے ہی اس اخبار کے مدیر اعلی سمیت نو ملازمین کو گرفتار کر چکی ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کے کرد باغیوں اور جلا وطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط ہیں۔ انقرہ حکومت گولن پر الزام عائد کرتی ہے کہ جولائی میں ناکام فوجی بغاوت میں ان کا ہاتھ تھا۔ تاہم ترک صدر کا ناقد یہ اخبار تمام تر الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :