چین ، آن لائن شاپینگ ڈے کا نیا ریکارڈ ، 16گھنٹوں میں 18.13بلین ڈالر کی اشیائ فروخت

،علی بابا کا تناسب 74.2 فیصد رہا ،ای کامرس کمپنیوں کا کاروبار دیہات تک پہنچ گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 19:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین میں 11نومبر آن لائن شاپینگ ڈے نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، 16گھنٹوں میں علی بابا نے 13.5بلین اور ٹی مال، تاوبھاو نے 5.8بلین کی فروخت کی جسکا کل تناسب18.13بلین ڈالر ہے ، 24گھنٹے مکمل ہونے پر یہ سیل 20بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40فیصد زیادہ ہو گی ،جمعہ کو چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین میں 11نومبر آن لائن شاپینگ ڈے نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس میں 16گھنٹوں کے دوران چین کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی علی بابا نے 13.5بلین اور ٹی مال، تاوبھاو نے 5.8بلین کی اشیائ فروخت کی ہیں ، 24گھنٹے مکمل ہونے پر یہ سیل 20بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے اس سیل میں علی بابا کا تناسب 74.2 فیصد رہا ،ای کامرس کمپنیوں کا کاروبار دیہات تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

علی بابا گروپ کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سات منٹ میں علی بابا آن لائن شوپینگ کے پلیٹ فارم پر خریداری کی رقم دس ارب چینی یوآن تک پہنچی ہے۔چین کی وزارت تجارت کے آفیسر نے کہا کہ چینی ای کامرس کا معیار دنیا میں بھی کافی بلند ہے۔گیارہ تاریخ کی صبح نو بجے تک چین کے سولہ مرکزی ای کامرس کے پلیٹ فارموں پر خریداری کی رقم 76 ارب چینی یوآن تک جا پہنچی تھی۔ ان میں علی بابا کا تناسب 74.2 فیصد ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ای کامرس کی کمپنیوں نے حالیہ دو سالوں میں اپنے کاروبار کو دیہات تک پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :