کراچی:ٹریفک وارڈن امتیازنے اپنی مسکراہٹ سے انٹرنیٹ کی دنیامیں دھوم مچادی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 18:16

کراچی:ٹریفک وارڈن امتیازنے اپنی مسکراہٹ سے انٹرنیٹ کی دنیامیں دھوم ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :کراچی کے ٹریفک وارڈن نے اپنی مسکراہٹ سے انٹرنیٹ کی دنیامیں دھوم مچادی،کراچی کے علاقے کلفٹن میں گول چکرکے قریب سے گزرنے والے اس ٹریفک وارڈن کی مسکراہٹ سے محظوظ ہوسکتے ہیں،شدیدگرمی میں چہرے پرمسکراہٹ لیے خوشگوارموڈ میں لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤکرنیوالایہ سرکاری شخص سوشل میڈیا پر چھاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق امتیازعلی کراچی شہرمیں ٹریفک وارڈن ہے۔کراچی ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔لیکن ٹریفک وارڈن امتیازاپنی نوکری سے غافل نہیں ہے،۔اس نے لوگوں کو ٹریفک قوانین سمجھانے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کیلئے بہترین طریقہ اختیار کیاہواہے۔ٹریفک وارڈن امتیازہمیشہ لوگوں کو مسکراتے ہوئے دھیمے لہجے کے ساتھ ٹریفک قوانین سمجھاتا اور ہدایت کرتاہے،گاڑی روک ٹریفک کے جسمانی اشاروں کے ساتھ بھی لوگوں کو ٹریفک قوانین کی تعلیم دیتاہے کہ ”سیٹ بیلٹ باندھا جائے اور موبائل فون کا استعمال نہ کیاجائے“۔

(جاری ہے)

کراچی کے ایک شہری گوہررضا نے پچھلے ہفتے اس ٹریفک وارڈن کی ایک ویڈیوبنائی ،جس میں امتیازٹریفک وارڈن نے بغیر کسی قانونی کاروائی یا چالان کرنے بڑے تحمل کیساتھ گوہر کو روک کرپہلے اشاروں کے ساتھ سمجھایا اور پھر پاس آکر بتایا کہ بیلٹ لگاؤ اور چلتی گاڑی میں موبائل فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتاہے۔یہ ویڈیوفیس بک پرہٹ ہوگئی،صرف چند دنوں میں اس ویڈیوکو 10ہزاربار لائیک کیاگیا،7ہزارمرتبہ شیئرجبکہ 3لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔جس کے بعد نجی ٹی وی نے بھی اس مسکراہٹ والے ٹریفک وارڈن سے گفتگو کی اور ویڈیو بھی شیئرکی۔۔۔آپ بھی ویڈیودکھیں

متعلقہ عنوان :