چوہدری نثار کو چاہیے کہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے آئینہ دیکھے، یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ملک ایک نااہل اور طالبانی ذہنیت رکھنے والے وزیرداخلہ کے رحم و کرم پر ہے، چوہدری نثار کے زیر سرپرستی اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کا اجتماع ہوا، اگر کالعدم تنظیمیں اسلام آباد پر قبضہ کرلیتے تو چوہدری نثار خاموش تماشائی بن جاتے تو وہ کبھی کوئی رکاوٹ نہ ڈالتے

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی کا وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل

جمعہ 11 نومبر 2016 19:41

چوہدری نثار کو چاہیے کہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے آئینہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو چاہیے کہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے آئینہ دیکھے۔ پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ملک ایک نااہل اور طالبانی ذہنیت رکھنے والے وزیرداخلہ کے رحم و کرم پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے زیر سرپرستی اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کا اجتماع ہوا۔ اگر کالعدم تنظیمیں اسلام آباد پر قبضہ کرلیتے تو چوہدری نثار خاموش تماشائی بن جاتے تو وہ کبھی کوئی رکاوٹ نہ ڈالتے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

جو شخص حکیم اللہ محسود جیسے دہشتگرد کے انجام پر ہچکیاں لے کر روئے وہ طالبان کے خلاف کیسے کارروائی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا یہی بہت بڑا جرم ہے کہ سابق آمر مشرف کو ملک سے فرار کرایا حالانکہ مشرف ملک کی کئی عدالتوں کو مطلوب تھے اور عدالتوں نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا ایک انٹرویو ہی چوہدری نثار کے منہ پر طمانچہ ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس لئے وطن واپس نہیں جا رہا کیونکہ مجھ پر مقدمے ہیں۔