گذشتہ سال 5 سال سے کم عمر کے ہلاک ہونے والے 59 لاکھ بچوں میں سے 60 فی صد کا تعلق صرف دس ممالک سے تھا ، گلوبل انفینٹ

جمعہ 11 نومبر 2016 19:41

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) گذشتہ سال ہلاک ہونے والے 5 سال سے کم عمر کے 59 لاکھ بچوں میں سے 60 فی صد کا تعلق صرف دس ممالک سے تھا ۔ چھوٹے بچوں کی صحت کا جائزہ لینے والے ادارہ گلوبل انفینٹ نے کہا ہے کہ افریقہ کے 5 ممالک انگولا، جمہوریہ کانگو، ایتھو پیا، نائیجیریا اور تنزانیہ میں زیادہ تر بچے نمونیا سے ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

طبی جریدہ لانسیٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش ، انڈونیشیاء ، اور بھارت میں بچوں کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ پیدائش کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئیں ۔ جبکہ چین میں بھی ایسے بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جو اپنی پانچویں سالگرہ تک بھی نہ پہنچ پائے ۔ رپورٹ مرتب کرنے والے ادارہ گلوبل انفینٹ نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے ان کی صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے تاکہ پائدار ترقی کے اقوام متحدہ کے اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔ اور ان اہداف میں 2030 ء تک ہر ملک میں 5 سال کی عمر کے بچوںکی شرح اموات ہر ایک ہزار پیداہونے والے بچوں میں 25 سے زائد نہیں ہونی چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :