شامی باغی محاصرہ زدہ شہر حلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ، روس

جمعہ 11 نومبر 2016 19:41

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) روس نے الزام لگایا ہی کہ شامی باغی محاصرہ زدہ شہر حلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے روسی فوج کے حوالہ سے بتایا ہے کہ حلب میں باغیوں کی طرف سے استعمال کئے جانے والے گولوں اور دیگر ہتھیاروں کا فور ی طور پر موبائل لیبارٹری میں تجزیہ کیا گیا جس سے پتہ چلا ہے کہ ان ہتھیاروں اور گولوں میں کلورین گیس اور سفید فاسفورس موجود ہے ۔ روسی فوج نے بتایا کہ یہ جنگی ہتھیار حلب کے جنوب مغربی گردونواحی علاقوں میں استعمال کئے گئے تھے ۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ علاقہ باغیوں نے چند روز قبل ہی حکومتی فورسز سی واپس لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :