چینی وفد کا پی اے آر سی کا دورہ

جمعہ 11 نومبر 2016 19:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آرسی) اور چائنہ اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنس کے مابین چائے کی پیداوار بڑھانے کیلئے جرم پلازم کے تبادلہ پر اتفاق طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چین کے تین رکنی وفد نے چائنہ ٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہنگ وان کی سربراہی میں پی اے آر سی کا دورہ کیا۔

دونوں اطراف سے چائے کی پیداوار بڑھانے اور اس شعبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر نے پی اے آر سی کی مجموعی کارکردگی سے متعلق وفد کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ پی اے آر سی کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔ چین کے ساتھ چائے کی پیداوار بڑھانے کیلئے تعاون سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔