موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہی ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور استحکام ہے‘رفیق رجوانہ

ملک بھر میں پچاس سے زائد ہسپتالوں کے قیام ، غریب عوام کیلئے صحت کارڈ کے اجراء ودیگر ترقیاتی منصوبوں سے صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی ‘گورنر پنجاب

جمعہ 11 نومبر 2016 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مختلف امراض اور تکالیف میں مبتلا مریضوں کی واحد امید اور آس اللہ تعالی نے ڈاکٹر کی صورت میں رکھی ہوئی ہے ، بلاشبہ یہ دکھی انسانیت کے مسیحا ہیں ، ان کی ذمہ داریاں اور فرائض بھی عظیم تر ہیں - ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کے وفد سے گفت گو کے دوران کیا جنہوں نے عبدالواجد خاں کی قیادت میں ان سے ملاقات کی-گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں تعلیم ، صحت اور دیگر سوشل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم مسائل کے مکمل خاتمے کے لیے ترقی کے پہیے کو جاری رکھنا ہو گا-انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہی ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور استحکام ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت کے سالانہ بجٹ میں اضافہ ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر صحت کی سہولیات میں بہتری ، وزیر اعظم محمد نوازشریف کی طرف سے ملک بھر میں پچاس سے زائد ہسپتالوں کے قیام کا اعلان ، غریب عوام کے لیے صحت کارڈ کا اجراء اور متعدد دیگر ترقیاتی منصوبوں سے صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی-

متعلقہ عنوان :