دبئی میں انسانی سمگلنگ کی شرح میں بتد ر یج کمی۔

جمعہ 11 نومبر 2016 17:53

دبئی میں انسانی سمگلنگ کی شرح میں بتد ر یج کمی۔

دبئی (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،11نومبر2016 ) دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹینٹ جنرل الخامس مطارنے یہ کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں بتدریج کمی ،مسلسل مہم کے چلانے کی وجہ سے آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اس پر بہت خاص توجہ سے کا م کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ ہم نے انسانی سمگلنگ کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 22 گریجویٹس نے حصہ لیااور اب تک 40ورکشاپس میں 1635لوگ حصہ لے چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نیشنل کمیٹی کے اشتراک سے اس مہم کو چلا رہی ہے اور اس سلسلے میں 2013 سے اب تک ائیر پورٹ پر لوگوں کو آگاہ کرنے کیلیے یہ مہم جاری ہے۔اور اسی وجہ سے اس جرم میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :