وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضاسیدکو مسئلہ کشمیرپر انکی جدوجہد کے اعتراف کے طورپر ایک خصوصی ایوارڈ سے نوازا

جمعہ 11 نومبر 2016 19:03

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان نے کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے چیئرمین علی رضاسیدکو یور پ میں مسئلہ کشمیرپر انکی ایک عرصے سے جاری جدوجہد کے اعتراف کے طورپر ایک خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ گذشتہ روزکشمیرکونسل ای یوکے زیراہتمام یورپی پارلیمنٹ میں جاری کشمیرای یو۔

ویک یا یورپ میں ہفتہ کشمیرکے دوران ایک کانفرنس میں دیاگیا۔اس موقع پراراکین پارلیمنٹ، ماہرین، دانشوروں، سیاسی اورسماجی زعماء کی بڑی تعدادموجودتھی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے یہ ایوارڈعلی رضاسیدکو سپرد کرتے ہوئے ان کی کشمیرکے حوالے سے خدمات کو سراہا۔انھوں نے کہاکہ ہم نے علی رضاسیدکو مسئلہ کشمیر خصوصاً اس تنازعے کے پرامن حل کو اجاگرکرنے اور مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی آوازکو یورپ میں اٹھانے پر یہ ایوارڈدیاہے ۔

(جاری ہے)

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد علی رضاسید نے وزیراعظم آزادکشمیرکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے شکرگزار ہیں کہ آپ نے کشمیرکونسل ای یو کی جدوجہد کواس ایوارڈ کے ذریعے سراہاہے۔ علی رضاسید نے کہاکہ ان کایہ ایوارڈ ان سب لوگوں کے لئے ہے جو مظلوم کشمیریوں کی آواز کو اجاگرکررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیرکونسل ای یوکی تمام جدوجہدکاسہراکونسل کی ٹیم کے سرہے جوہمہ وقت اپنے تنظیمی کام میں مگن رہتی ہے۔

کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین نے کہاکہ ہم بھارتی مظالم اور کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بھارت کشمیریوں پر سنگین جرائم میں ملوث ہے اور ہم بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرناچاہتے ہیں۔ بھارت ایک طرف جمہوریت کی بات کرتاہے لیکن اس نے کشمیریوں کی آزادی اور جمہوری حقوق کوصلب کررکھاہے۔

متعلقہ عنوان :