سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ذات ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے، سارے کا سارا دین سیرت محمدیﷺ ہے ،مسلمان اگر اسوہ رسول کریم ﷺ پر عمل پیرا ہو جائیں تو پوری دنیا کے حکمران بن جائیں، سیرت مصطفیٰ کمیٹی آزادکشمیر کے چیئرمین مولانا عتیق الرحمٰن دانش

جمعہ 11 نومبر 2016 18:53

سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ذات ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے، سارے ..
مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ذات ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ سارے کا سارا دین سیرت محمدیﷺ ہے آج بھی مسلمان اگر اسوہ رسول کریم ﷺ پر عمل پیرا ہو جائیں تو پوری دنیا کے حکمران بن جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی آزادکشمیر کے چیئرمین مولانا عتیق الرحمٰن دانش نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کی پستی اور زوال کا سب سے بڑا سبب بھی یہی ہے کہ مسلمان اپنے آقا حضرت محمد ﷺ کے کردار اور سیرت سے بہت دور ہو گئے ہیں۔ آج بھی مسلمان اگراللہ کے احکامات حضور علیہ السلام کے نورانی طریقوں پر عمل پیرا ہو جائیں تو مسلمان دوبارہ عروج حاصل کرتے ہوئے پوری دنیا کے حکمران بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے اندر جو فرقہ واریت ، عصبیت اور لسانیت کا عفریت جوان ہو چکا ہے اور یہ عفریت مسلمانوں کو چاٹ رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کی اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت سے دوری ہے۔

متعلقہ عنوان :