وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نادراکے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کاافتتاح کردیا
نادرامیں کرپٹ لوگوں کی کوئی جگہ نہیں،اگر ڈکٹیٹرہوتا تو پرویزخٹک کوانکی ٹیم سمیت اسلام آبادمیں داخل نہیں ہونےدیتا،بلاول کو سیاست کی الف ب کابھی پتانہیں،رومن اردو میں تقریرلکھ کردی جاتی ہے،ڈان کے ایڈیٹرنے بتایا کہ سرل المیڈا ایک ہفتے میں واپس آجائینگے۔چوہدری نثارکی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 17:33
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ اگر ڈکٹیٹرہوتا تو پرویزخٹک کو انکی ٹیم سمیت اسلام آبادمیں داخل نہیں ہونے دیتا،جو بھی انتشار،تشدد یا لاک ڈاؤن کیلئے آئیگا تو قانون حرکت میں آئے گا،بلاول کو سیاست کی الف ب کا بھی پتا نہیں،رومن زبان میں اردوکی تقریرلکھ کردی جاتی ہے،نادرامیں کرپٹ لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے آج یہاں نادراکے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کررہے ہیں۔نادرامیں کرپٹ لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ملازمین کیلئے سروس اسٹرکچرلے کرآئینگے۔نادرامیں کرپشن پر700افرادکونکالاگیا اور متعددکوگرفتارکیاگیا۔(جاری ہے)
29ہزارجعلی پاسپورٹس منسوخ کیے گئے۔چند لوگوں نے نادار کو بدنام کیاہواتھا۔
ماضی میں کسی کو بھی جہازمیں بٹھا کرواپس بھیج دیاجاتاتھا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی 9نومبرکی چھٹی نہیں تھی۔علامہ اقبال ڈے کی چھٹی اس لیے نہیں کی کہ پاکستانیوں کو کام کی عادت پڑنی چاہیے۔کیونکہ پاکستان میں چھٹیوں کی بہتاط ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرمیں ڈکٹیٹرہوتا تو پرویزخٹک کو انکی ٹیم سمیت اسلام آبادمیں داخل نہیں ہونے دیتا۔اگر کوئی بھی تشددکیلئے آئیگا تو ان کے لیے قانون اپنا کام کرے گا۔تشدد کی سیاست کرنیوالوں کیلئے ڈکٹیٹرہوں۔31تاریخ کو جو بھی ان کے ساتھ ہوا وہ ان کے پیغام کے ردعمل میں کیاگیا۔فوکس یہ نہ کیا جائے کہ ہم نے کیا کیا۔بلکہ اس پرفوکس کیاجائے کہ ان کا کیاپیغام تھا۔ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ اخبارکی انتظامیہ سے کہا کہ رپورٹرکو واپس بلائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ سکیورٹی لیکس نہیں بلکہ جھوٹی خبرہے۔سرل المیڈاکی واپسی کیلئے ڈان کے ایڈیٹرسے بات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرل المیڈا کے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے ڈان کے ایڈیٹرسے بات کی ہے۔ڈان کے ایڈیٹرکاکہناہے کہ سرل المیڈا ایک ہفتے میں واپس آجائینگے۔انہوں نے کہا کہ الٹی سیدھی باتیںکرکے یہ بچہ سمجھتاہے کہ سیاست چمکے گی۔تضحیک کرنا ذوالفقاربھٹواور بے نظیر کا اندازنہیں ہے،معلوم نہیںاس کو کون فیڈکرتاہے۔بلاول کو رومن اردومیںتقاریرلکھ کردی جاتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.