شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ حکومت کا 15 نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 11 نومبر 2016 18:45

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ حکومت کا 15 نومبر کو صوبے بھر میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ حکومت نے 15 نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کے موقع پر 15 نومبر منگل کے روز تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 نومبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی۔

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے، صوبائی دفاتر اور صوبائی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔امکان ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورنئے گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف کے عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمة اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :