کرنسی نوٹوں پر پابندی، بھارتی خاتون نے خود کشی کرلی

جمعہ 11 نومبر 2016 18:28

کرنسی نوٹوں پر پابندی، بھارتی خاتون نے خود کشی کرلی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) بھارتی حکومت کی طرف سے بڑے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعد جنوبی بھارت میں دیہاتی خاتون کندوکری نے خودکشی کرلی۔ کندوکری کے خاندان کے مطابق اس کے پاس 5 سو اور ہزار کے لاتعداد نوٹ جمع کئے ہوئے تھے اور وہ اس اعلان کے بعد اس خوف سے پھندے سے جھول گئی کہ اس کے پاس اب ایک بھی روپیہ نہیں بچے گا۔۔

متعلقہ عنوان :