آرمی چیف کا دورہ سوات ، قبائلی عمائدین میں گھل مگ گئے

جنرل راحیل شریف نے فوجی چھائونی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعہ 11 نومبر 2016 18:24

آرمی چیف کا دورہ سوات ، قبائلی عمائدین میں گھل مگ گئے
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں فوجی چھاؤنی کاسنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا کہ فوجی چھاؤنی کے قیام سے سوات میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا، لوگوں کو صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع ملیں گے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں فوجی چھاونی کاسنگ بنیاد رکھا، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات مین امن بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے، فوجی چھاونی کے قیام سے نیا دور شروع ہو گا، صحت کی صورتحال بہتر ہوگی اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گے،لوگوں کو صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع ملیں گے، ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو جی او ای سوات میجر جنرل آصف غفور نے بریفنگ بھی دی اور آرمی چیف تقریب کے دوران قبائلی عمائدینمیں گھل مل بھی گئے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :