بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

جمعہ 11 نومبر 2016 18:07

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.85فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1266.99ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 5فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1337.40ڈالر فی اونس میں طے پائے۔سنگا پور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1287.15ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ ۔