سام سنگ نے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2017میں متعدد کٹیگریز میں 35ایوارڈز جیت لئے

جمعہ 11 نومبر 2016 17:44

سام سنگ نے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2017میں متعدد کٹیگریز میں 35ایوارڈز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء)کنزیومر الیکٹرانکس ،سیمی کنڈیکٹرز اور ٹیلی کمیو نیکیشن میں ایوارڈ وننگ انوویٹر اور عالمی سرکردہ کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کارپوریشن لمیٹڈ نے کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس شو2017میں متعدد کٹیگریز میں35انوویشن ایوارڈز حاصل کرلئے ۔ان ایوارڈز کے حصول کے ساتھ ہی گزشتہ 11برسوں کے دوران کمپنی کو حاصل ہونے والے ایوارڈز کی تعداد350تک جا پہنچی ہے اور یہ ایوارڈ کمپنی کی اعلیٰ کارکردگی،تخلیقاتی رجحان اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔

کمپنی کو ان انوویشن ایوارڈز کا حقدار جیوری کی جانب سے قرار دیا گیا جس میں انڈسٹریل ڈیزائنرز،انجینئرز اور ٹریڈ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے،کمپنی کو یہ ایوارڈ انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن ان کٹنگ ایج کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات کی28کٹیگریز میں دیئے گئے۔

(جاری ہے)

سام سنگ الیکٹرانکس نارتھ امریکا کے پریذیڈنٹ و سی ای او Gregory Lee کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ہر ایک مصنوعات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ کام کررہے ہیں ،ہمیں اس بات پر انتہائی فخر ہے کہ کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کی جانب سے ہماری تخلیقی رجحان کو سراہا گیا ہے اور ہم اس شو میں اپنی جدید اور تخلیقاتی مصنوعات کی نمائش کیلئے انتہائی پر عزم ہیں۔

اس شو میںسام سنگ کی ایوارڈ یافتہ مصنوعات میںٹی وی،موبائل،ہوم اپلائنسز،ویئر ایبل اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے وابستہ مصنوعات شامل ہیں،سام سنگ الیکٹرانکس 5تا8جنوری2017کو لاس ویگاس کے سینٹرل ہال میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں سام سنگ بوتھ #15006 پر اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کرے گی،اس سے قبل4جنوری کو سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی بعض مصنوعات ڈسپلے پر رکھی جائیں گی۔