مولانا عبدالروف کی دینی و سماجی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی ،مشتاق منہاس

وفات سے وسطی باغ عظیم دینی ،روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے،وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

جمعہ 11 نومبر 2016 17:44

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ مولانا عبدالروف کی دینی و سماجی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی ، انکی وفات سے وسطی باغ ایک عظیم دینی اور روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ، مولانا عبدالروف نے تھب جیسے دور دراز علاقے میں علم کی شمع کو روشن کیا اور علاقے کے لیے بے پناہ سماجی خدمات سر انجام دیں ، تھب علمائے کرام کی دھرتی ہے جہاں جید علمائے کرام نے دعوت و تبلغ کے کام کے لیے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں ، مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز عالم دین مولانا عبدالروف مرحوم کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دین کے لیے وقف کر رکھی تھی اس موقع پر انکے ہمراہ راجہ سعید انقلابی ، خورشید عالم ، ڈاکٹر سلیم منہاس و دیگر مقامی زعما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ یونین کونسل تھب کو گزشتہ حکومتوں نے جان بوجھ نظر انداز کیا گیا ۔

یہاں پر بسے والوں لوگوں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ۔تھب میں آج بھی بجلی ،صحت ،سٹرکیں اور تعلیمی اداروں فقدان ہے ۔ہماری حکومت نے پورے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کا تعیہ کررکھاہے بالخصوص وسطی باغ اس یونین کونسل تھب کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔یہاں پر رہنے والے لوگوں زندگی کی تمام تر سہولیات ان کی دلیز پر فراہم کی جائیں گیں اس حوالے سے ہماری حکومت کی ترجیحات کا تعین کر لیا ہے اور جلد ان اقدامات پر عملی جامعہ پہنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :