اسلام آبادکے تعلیمی مسائل ترجی بنیادوں پر حل کرائیں گے ،سید ذیشان نقوی

حکومت ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے ،ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں،حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی،ڈپٹی میئر اسلام آباد

جمعہ 11 نومبر 2016 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) ڈپٹی میئر اسلام آباد کارپوریشن سید ذیشان نقوی نے کہا کہ اسلام آبادکے تعلیمی مسائل ترجی بنیادوں پر حل کرائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیںاس لیئے ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ملک ابرار حسین نے سید ذیشان نقوی کو علاقے کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی اور اعلیٰ حکمت عملی پر مبادک باد دی اور کہا کے پاکستان بھر میں نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنا ضروری ہیں انہوں نے کہا کے جمہوری حکومتوں میں اپنے مسائل حل کرانے کیلئے عدالتوں کے دروازے کھٹکانے سے جمہوری نظام کی افادیت ختم ہو جاتی ہے اس لیئے حکومتوں کو ایسی پالیسیاں بنانی چاہیئں جو زمینی حقائق کے خلاف نہ ہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر افراہم ستی ، ملک دین محمد اعوان ، کرنل شاہد حمید اور عتیق الرحمٰن ایڈوکیٹ نے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل پیش کیئے اور ان کے حل کے لیئے تجاویز دیں اور کہا کہ حکومت کی مثبت تعلیمی پالیسیوں کے خلاف چند افراد سرگرم اور سازشوں میں مصروف ہیں مگر ہم طلباء پر کسی صورت بھی تعلیم کے دروازے بند نہیں ہونے دیں گے سید ذیشان نقوی نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سی۔ ڈی ۔اے۔ سمیت تمام محکموں سے متعلقہ مسائل کو نہ صرف حل کرائیںگے بلکہ کالی بھیڑوں اور تعلیم دشمن عناصر کو بے نقاب بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :