با با گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری کلصبح9بجے سپیشل ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچیں گے

جمعہ 11 نومبر 2016 17:32

با با گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری کلصبح9بجے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) سکھ مذہب کے بانی با با گورو نانک کے 548ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہزاروں سکھ یاتری کل بروز ( ہفتہ ) کو صبح9بجے سپیشل ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچیں گے ۔پاکستان آمد پرچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق ،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ و دیگر بورڈ افسران کے ہمراہ استقبال کریں گے جبکہ اپنی یاتریا کے 10روزہ شیڈول میں 21نومبر کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے ۔

اس سلسلہ میںچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے سیکورٹی ،رہائش ،ٹرانسپورٹ و دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، گورد واروں کی تزین و آرائش کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سکھ یاتری واہگہ بارڈر آمد کے بعد جنم استھان ننکانہ صاحب جائیں گے ۔جہاں پر یاتری سچا سودافاروق آباد جائیں گے۔

14نومبر کو گورد وارہ جنم استھا ن ننکانہ صاحب کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی۔سکھ یاتری15نومبر کو گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے اور 17نومبر کو واپس لاہور گورو دوارہ ڈیرہ صاحب آئیں گے ،لاہور قیام کے دوران سکھ یاتری گورو ارہ دربار صاحب کرتار پور،ناروال اور گورو دارہ رہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کریں گے ۔یاتری اپنی یاترا مکمل کرنے کے بعد21نومبرکو واہگہ ریلوے سٹیشن کے ذریعے انڈیا واپس چلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :