Live Updates

نواز شریف اور عمران خان کا حالیہ مقابلہ قوم کیلئے نہیں ،ذاتی مفادات کیلئے ہے ، امیر حیدر خان ہوتی

عمران خان دوسروں کی پگڑی اُچھال کر کیسے جیت سکتے ہیں،جیت ہمیشہ عوامی خدمت کی ہوتی ہے،سونامی کے دعویداروں نے عوام کو مسائل سے دوچار کر دیا ہے ،سی پیک میں اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعہ 11 نومبر 2016 17:32

نواز شریف اور عمران خان کا حالیہ مقابلہ قوم کیلئے نہیں ،ذاتی مفادات ..
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے فٹبال گرائونڈ چترال میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کا حالیہ مقابلہ قوم کے لئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے ہے اُن کی منزلیں اسلام آباد اور تخت لاہور ہیں۔عمران خان دوسروں کی پگڑی اُچھال کر کیسے جیت سکتے ہیں۔

جیت تو ہمیشہ عوامی خدمت کی ہوتی ہے۔میں نے اپنے دور میں چترال کے لئے تعلیم،صحت ،بجلی،ماربل سٹی اور مواصلات کے شعبے میں جو میگا پراجیکٹ دئیے تھے آنے والیPTIکی حکومت میں ادھورے پڑے ہوئے ہیں۔اُن منصوبوں کی تکمیل سے چترال کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے منافع کی شکل میں ملنا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں PTIکی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹاکر دھرنوں کی سیاست کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سونامی کے دعوے داروں نے عوام کو سونامی سے دوچار کر دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سی پیک میں ہم اپنا جائیز حق مانگتے ہیں۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ چترال کے لوگ خدمت کا بدلہ احسان کی صورت میں دینے والے لوگ ہیں ۔پورا پاکستان پرویز مشرف کے خلاف تھا ُن کے ساتھی بھی اُن کا ساتھ چھوڑ چکے تھے مگر چترل کے لوگوں نے لواری ٹنل کی وجہ سے مشرف کے ساتھ کھڑے رہے اور اُن کے پارٹی کے اُمیدوار کو کامیاب بنایا جو کہ اُسی پارٹی کے واحد MNAہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم چترال کے دوستوں کے تعاون سے ANPکے پیغام کو چترال کے گھر گھر پہنچاکر 2018کے الیکشن کے لئے بھر پور تیاری کریںگے۔اور نا مکمل منصوبوں کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سارے پختون ہیں چاہے اُنہیں پشتو آئے یا نہ آئے۔اُنہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی اور اسے پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر الحاج عید الحسین نے اینے دوست احباب کی بڑی تعداد کو ساتھ لے کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولت کا اعلان کر دیا ۔ANPکے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اُنہیں سرخ ٹوپی پہنایا۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک ،ANPکے صوبائی سنئیر نائب صدر حاجی محمد جاوید یوسف ذئی اور جائینٹ سکریٹری ANPارم فاطمہ بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات