این ٹی ڈی سی کے منصوبوں میں تاخیر کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا‘ نیپرا کی رپورٹ

اوچ II پاور پلانٹ کیلئے ٹرانسمیشن لائن نہ بچھانے کے باعث ساڑھے 6 ارب روپے کا نقصان ہوا کمپنی نو اہم گرڈ اسٹیشنز کی مقررہ مدت میں تعمیر مکمل نہیںکرسکی، تاخیر کے باعث لاگت میں اضافہ صارفین کو منتقل کرنا بلاجوازہے

جمعہ 11 نومبر 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )کے ذمہ داران کی غفلت کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے ،بجلی کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے کے متعدد منصوبے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ترسیلی نقصانات میں کمی کا کوئی جامع پلان نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں پر رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اوچ II پاور پلانٹ کیلئے ٹرانسمیشن لائن نہ بچھانے کے باعث ساڑھے 6 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر میں تاخیر کے باعث 30 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات ہوئے ہیں، جبکہ تمام گرڈ اسٹیشنز پرخرابی ریکارڈ کرنے والے آلات خراب ہیں۔ نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نو اہم گرڈ اسٹیشنز کی مقررہ مدت میں تعمیر مکمل نہیںکرسکی، منصوبوں میں تاخیر کے باعث لاگت میں اضافہ صارفین کو منتقل کرنا بلاجوازہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو اپ گریڈ کرنے والے منصوبے پر عملدرآمد ناقص انداز میں کیا گیا، جبکہ این ٹی ڈی سی کے زیر تعمیر بیشتر منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے پاس ترسیلی نقصانات میں کمی کا کوئی جامع پلان نہیں، تاہم کمپنی نے نیپرا کی رپورٹ پرکوئی تحفظات یا اعتراض نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :