چینی سرمایہ کار ایتھوپیا میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے ، اہلکار

جمعہ 11 نومبر 2016 17:23

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ایتھوپیا کے سرمایہ کاری کمیشن (ای آئی سی )کے سربراہ فٹ سم اریگا نے گذشتہ روز کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں نے چین میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، اس افریقی ملک نے گذشتہ تین ماہ میں 124سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا ہے جو سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، ان میں سے 71کا تعلق چین سے ہے ۔

(جاری ہے)

ای آئی سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کی تعداد دوسرے تمام ممالک کے مقابلے میں مجموعی طورپر کہیں زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :