مقامی حکومتیں غربت مٹائو کی راہ میں حائل اہم مسائل کو حل کریں ، نائب وزیر چین

جمعہ 11 نومبر 2016 17:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے گذشتہ روز مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ غربت ۔ امدادی معائنوں کے تازہ ترین دور میں بے نقاب کئے جانیوالے اہم مسائل کو حل کریں ۔وانگ نے جو کہ سٹیٹ کونسل کے ممتاز گروپ غربت مٹائو اور ترقی کے سربراہ بھی ہیں کو غربت کی امداد میں اچھے طریقوں اور مسائل دونوں کو تلاش کرنے کیلئے گذشتہ ماہ شروع کی گئی ملک گیر انسپکشن کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو چاہئے کہ وہ بعض غریب عوام کی خود کو سپورٹ کرنے کی نااہلی اور خامی اور رسمیت سمیت معائنوں کے دوران اہم مسائل تلاش کرے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ باقی مقامی حکومتوں پر دبائو ڈالے جنہیں ملک کے غربت ۔ امدادی اقدامات پر خلوص دل سے عملدرآمد کرنے کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ داری نبھانی چاہئے ، 2015ء کے اواخر تک چین میں غربت کی زندگی گزارنے والے عوام کی تعداد 55.75ملین تھی ، چین 2020ء تک اپنے تمام غریب عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :