علاقائی تجارت وکامرس کے گڑھ گوادر کی افتتاحی تقریب اتوار کو منعقد ہو گی

باوقار تقریب میں چین اور پاکستان کی سول و فوجی قیادت شریک ہو گی مشرق وسطیٰ اور افریقہ کیلئے روانہ ہونے والے 44سے زائد کنٹینروں پرمشتمل چینی تجارتی قافلے کو الوداع کہا جائے گا

جمعہ 11 نومبر 2016 17:14

علاقائی تجارت وکامرس کے گڑھ گوادر کی افتتاحی تقریب اتوار کو منعقد ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) گوادر میں بین الاقوامی تجارتی بندر گاہ کی افتتاحی تقریب گوادرکو علاقائی تجارت و کامرس کے گڑھ میں تبدیل کرنے جو کہ چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کا اہم مقصد ہے والے چین اور پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کی موجودگی میں 13نومبر ( اتوار) کو منعقد ہو گی ، توقع ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت مشرق وسطیٰ اور افریقہ کیلئے روانہ ہونے والے 44سے زائد کنٹینروں پر مشتمل چینی قافلے کو الوداع کہے گی ،گوادر پورٹ کے اہلکاروں نے کہا کہ 300کنٹینروں پر سامان لادنے کا عمل ہفتے کو مکمل کر لیا جائے گا اور وہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مقام کیلئے اگلے روز بندر گاہ سے روانہ ہوں گے ، سی پیک کے تحت سرکاری تجارت کا آغاز کرتے ہوئے کاشغر سے گوادر کی طرف جانیوالے پہلے چینی قافلے کے ٹرک ڈرائیوروں بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او )کے اہلکاروں نے خیر مقدم کیا ،46بلین ڈالر لاگت کا چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے تجویز کئے جانیوالے ون بیلٹ و ن روڈ منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد علاقائی رابطے ، مواصلات اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کو یقین ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ سے تجارت کا آغاز پاکستان اور پورے خطے کیلئے واضح ’’گیم چینجر ‘‘ بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :