غریبوں کو مفت انصاف کی فراہمی آزادکشمیر میںپہلی بار لیگل لنکلز لاء فرم قائم کردی گئی

سابق چیف جسٹس آزادکشمیر سردار محمد نوازخان‘سابق جسٹس سردار عبدالحمید نے افتتاح کیا

جمعہ 11 نومبر 2016 17:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) غریبوں کو مفت انصاف کی فراہمی آزادکشمیر میںپہلی بار لیگل لنکلز لاء فرم قائم کردی گئی سابق چیف جسٹس آزادکشمیر سردار محمد نوا زخان ،سابق جسٹس سردار عبدالحمید نے افتتاح کیا ،عوامی سیاسی وسماجی ،سول سوسائٹی کا خیر مقدم ،تفصیلات کیمطابق آزادکشمیر میںپہلی بار غریب بے سہارہ افراد کو مفت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لیگل لنکلز لاء فرم کو قائم کر د یا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز سابق چیف جسٹس آزادکشمیر سردار محمد نواز خان ،سابق جسٹس سردار عبدالحمید نے کیا۔

(جاری ہے)

بینک اسکوائر میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر ایسے غریب بے سہارہ افرادبھی ہیں جنکے پاس عدالتوں میں کیسزلڑنے کی مالی استطاعت نہیںہے اس کمی کو شدت سے محسوس کیا جارہا تھا جس کے لیے لندن سے بیرسڑی کرنے کے بعد واپس آنے والے بیرسڑ عدنان نواز اور معروف قانون دان شیخ شکیل احمد ایڈووکیٹ کو غریبوں کو مفت انصاف کی فراہمی کے لیے لیگل کنسلٹنٹ مقررکردیا گیا ہے جو کسی قسم کی فیس لیے بغیر عدالتوں میںغریبوں کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے کیسزز کی پیروی کرینگے ،انہوں نے کہا کہ زندگی کا اصل مقصد ہی خدمت خلق ہے ،خدمت خلق ایک جذبے کے طور پر کی جاسکتی ہے موجودہ معاشرہ میں ایسے بھی افراد موجود ہیں جنکے پاس پیسے نہ ہونے کیوجہ سے انکی جائیداد مکانات کے دوسرے مالک بنے بیٹھے ہیں لیگل لنکلز لاء فرم بھی اسی جذبے کیساتھ پوری ایمانداری کیساتھ انکو انصاف فراہم کرانے کے لیے اپنا کردار اداکریگی تقریب سے سابق جسٹس سردار عبدالحمید ،صدر سنٹرل بار راجہ آفتاب خان ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل ناصر مسعود مغل ،بیرسڑ عدنان نواز ،شیخ شکیل احمد ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے لیگل لنکلزلاء فرم کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے اس کا دائرہ کا پورے آزادکشمیر تک بڑھانے پر زور دیا اور اس کو غریب بے سہارہ افراد کی دعائوں کا ثمر قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :