ضلع میرپور کے غیر جریدہ ملازمین کاتنظیم کی از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ

جمعہ 11 نومبر 2016 17:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ضلع میرپور کے غیر جریدہ ملازمین نے تنظیمی آئین کے مغائر کئی سالوں سے شخصی نامزدگیوں کے خلاف سید قیصر شراز کاظمی کی قیادت میں علم بغاوت بلند کرتے ہوئے از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا تنظیمی آئین سے نابلد سواد اعظم تنظیم کو شخصی ہاتھوں میں کھلونا بنا کر فورم کا شیرازہ بھکیرنے کی مزید اجازت نہیں دے سکتے مختلف دفاتر کے غیر جریدہ ملازمین اور تنظیم کے بانی و سنئیر رہنماوں نے سید قیصر شراز کاظمی پر اعتماد کا اظہارکر دیا تفصیلات کیمطابق محکمہ برقیات، تعلیم ، صحت عامہ ، میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل ، لوکل گورنمنٹ، پی ڈبلیو ڈی ، ادارہ ترقیات ، صؑنت و تجارت سمیت متعدددفاتر کے نمائندہ سنئیر رہنماوں اور غیر جریدہ ملازمین جن میں چوہدری اشرف چوہان ، ضیاء احمد منہاس ، راجہ رشید شائین ، محمد یوسف ، زبیرلحسن جرال ، مرزا طارق محمود جانی ،تنویر الحسن جرال ، راجہ ذاکر حسین، چوہدری پرویز رشید، افتخار احمد جرال ، شمعون الحق ، غلام مصطفیٰ، رمیز راجہ ، مرزا سرفراز حسین ، چوہدری محمد بشیر ، چوہدری محمد حلیم او ر دیگر رہنما شامل ہیں نے سید قیصر شراز کاظمی کے دفاتر کے دورہ کے دوران ضلعی سطع پر انکی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ضلع میرپور میں سواد اعظم تنظیم غیر جریدہ ملازمین کی کئی سالوں سے شخصی نامزدگیوں ، تنظیمی مفاد کے منافی اور مخصوص ہاتھوں میں کھیلونا بننے کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سید قیصر شراز کاظمی کو ضلعی سطع پر قیادت کے لیے بہترین اور ملازمین کے مفاد میں شخصیت قرار دیا ہے سنئیر رہنما چوہدری اشرف چوہان اور ضیاء احمد منہاس نے کہا ہے کہ تنظیم کوشخصی اور مفاداتی ٹولہ سے نجات کا تہی کر لیا ہے چوہدری پرویز رشید اور طارق محمود جانی نے سید قیصر شراز کاظمی کو ضلعی صدر ی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اہل قرار دیا دیگر اہنماوں نے اس موقع پر کہا کہ کئی سالوں سے شخصی نامزدگیوں کے زریعہ آئے روز عہدیداران کی کھیپ متعارف کروائی جا رہی صبع اور شام عہدوں کی بندر بانٹ تنظیم کے آئین اور ملازمین کے مفاد کے منافی ہے صرف مخصوص افراد زاتی مفادات کے لیے تنظیم کو استعمال کر رہے ہیں ڈمی عہدیداران کی نامزدگی اور فراغت کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ضلع میرپور کے غیر جریدہ ملازمین اب مزید یہ عمل برداشت نہیں کریں گے اس موقع پر سید قیصر شراز کاظمی نے کہا کہ وہ تنظیم کے آئین کے مطابق انتخابی عمل کا طویل انتظار کرتے رہے لیکن آئینی راستہ اختیار نہیں کیا گیا انہوں نے کہا ہ تنظیم میں نامزدگیوں کا ایک طریقہ کار طے ہے اسے بھی نظر انداز کر دیا گیا او ر تنظیم کے آئین اور ذمہ داریوں کا احساس ختم کرکے کچھ لوگ اپنے مخصوص مفادات حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں لیکن اب ملازمین کے اصرار اور حالات کے تقاضوں کے پیش نظر تنظیم کو بچانے اور مسائل کے حل کے لیے ضلعی سظع پر تنظیم کی قیادت کی ذمہ داری قبول کی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ضلع میرپور کے غیر جریدہ ملازمین اور تنظیم سے حقیقی ہمدردی رکھنے والے بانی آراکین جن کی ہمدردیاں مجھے حاصل ہیں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین کی مشاورت سے چھہ مرلہ ہاوسنگ سکیم اور وہ مسائل جو حل ہونا چائیے تھے کیوں حل نہیں ہوئے اور تنظیم کو کون اور کس مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے سے پردہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہر روز نئے ہدیدار ی نامزدگی عمل میں لائی جاتی ہے اور تنظیم کی بند کمرے میں تشکیل کا فارمولا آزمایا جا رہا ہے لیکن اب غیر جریدہ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی سطع پر ملازمین مسائل کا شکار ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں تنظیم کے بنیادی مقاصد کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب وہ کسی غیر آئینی عمل کو قبول نہیں کریں گے ۔