سکول کابس ڈرائیور، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار ۔

جمعہ 11 نومبر 2016 16:59

سکول کابس ڈرائیور، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار ۔

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11نومبر 2016ء ) سکول کے بس ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ کہایہ جاتا ہے کہ ڈارئیور سڑک پر ٹریفک کی مخالف سمت میں بس چلارہا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر ٹریفک اتھارٹی نے ویڈیوریکاڈنگ میں دیکھتے ہوئے سکول بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس نے سڑک کی مخالف سمت میں گاڑی چلا کر بچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔ ریاض شہر کے ٹریفک ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ سکول بس ڈرائیور کو ٹریفک کی خلاف ورزی ، اندھا دھند ڈرائیونگ اور بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :