دبئی کینال اہرام مصر سے بھی زیادہ بڑا ۔

جمعہ 11 نومبر 2016 16:54

دبئی کینال اہرام مصر سے بھی زیادہ بڑا ۔

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11نومبر 2016ء ) الہبتور گروپ کے چیئرمین امام الہبتورنے کہا ہے کہ دبئی کینال پروجیکٹ جس کی لمبائی 3.2کلومیٹر ہے۔ اہرام مصر سے بھی زیادہ بڑا ہے ۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں 3.7 بلین درہم خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

جب کہ 3700 مزدور دوسال تک اس کی تعمیر میں مشغول رہے۔ یہ دبئی کینال پرائیویٹ کشتیوں ، پارک، شاپنگ سنٹرز، ہوٹل، تیرنے والے ریسٹورنٹ، پر آسائش گھر اور 80ہزار سکوئرمیٹر تک پھیلے ہوئے پیدل راستے پر محیط ہے ۔ اس وقت دبئی میں تمام پروجیکٹس میں سے دبئی کینال کا پروجیکٹ سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :