لڑکے کا ماتھا چومنےپرمصر ی شخص پر جنسی حملےکا الزام۔ مقدمہ درج

جمعہ 11 نومبر 2016 16:54

لڑکے کا ماتھا چومنےپرمصر ی شخص پر جنسی حملےکا الزام۔ مقدمہ درج

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11نومبر2016 ء ) ایک غیر ملکی شخص پر بچے کو جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں عدالت میں مقدمہ درج کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق 30سالہ مصری نے بچے کے ماتھے کو چوما جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اُس کی شکل مصر میں موجود اُس کے بیٹے سے بہت ملتی تھی ۔کہا جاتاہے کہ بچے کی عمر دس سال سے بھی کم تھی۔ بچے کے والد نے یہ الزام لگایا ہے کہ لفٹ میں بچے کو اکیلا پا کر جنسی حملہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت میں ملزم نے اس بات کو ماننے سے صاف انکار کردیا ہے ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچے کو بہت مِس کررہاتھا۔اور اس بچے کی شکل میرے بچے سے بہت ملتی ہے جس کی وجہ سے میں نے بچے کے ماتھے کو چوما۔ اس کے علاوہ میرا کسی بھی غلط جرم کاکوئی ارادہ نہیں تھا۔ ملزم نے یہ بھی کہا کہ میں ایک غلط جرم میں پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے پر حیران ہوں۔ ملزم کے وکیل نے بھی اس بات کی تائید کی ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ ملزم نے بچے پر جنسی حملہ کیا ہے ۔