ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے نیشنل بینک پشاور کے کیشئر افتخار احمد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 11 نومبر 2016 16:57

ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے نیشنل بینک پشاور کے کیشئر افتخار احمد کے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواہ سلیم شہزادنے نیشنل بینک پشاورکے کیشئرافتخاراحمدکے اثاثہ جات منجمدکرنے کی ہدایات جاری کردی۔ملزم نے نیشنل بینک میںپنشن کی مدمیںغبن کرکے غیرقانونی آمدنی کے ذریعے اثاثے بنائے تھے۔

(جاری ہے)

تحقیقات مکمل ہونے کے بعدڈائریکٹرجنرل نیب خیبرپختونخواسلیم شہزادنے نیشنل بینک کے کیشئرافتخاراحمدکے غیرقانونی اثاثے جن میں81کنال36مرلے زرعی زمین موضع قلبہ شیرپائوضلع چارسدہ،فیزIحیات آبادسیکٹرEمیںدوپلاٹ 10مرلے اور ایک پلاٹ ایک کنال،موضع محل سالوپشاورمیں5مرلے کاایک پلاٹ اورٹویوٹاXIOکرولاشامل ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیورونے کہاہے کہ غیرقانونی طریقے سے اثاثے بنانے والوںکیساتھ قانون کے مطابق احتساب عمل میںلایاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ قومی خزانے کونقصان پہنچانے والوںسے ایک ایک پائی واگزارکراکے قومی خزانے میںجمع کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ قومی احتساب بیورواپنے فرائض بخوبی انجام دے رہا ہے اوربدعنوانی کی شرح صفرتک لانے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔