میو ہسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم

پروفیسر ڈاکٹر قاضی سعید کی سربراہی میں کمیٹی تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی

جمعہ 11 نومبر 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) محکمہ صحت نے میو ہسپتال میں مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر قاضی سعید کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر احسن راٹھور اور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ممبر ہوں گے۔ کمیٹی تین روز میں تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کر ے گی ۔ کمیٹی کو ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق سزا تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :