رواں سال ذہنی مریضوں میں دس فیصد اضافہ۔ رپورٹ وزارت صحت

جمعہ 11 نومبر 2016 16:46

رواں سال ذہنی مریضوں میں دس فیصد اضافہ۔ رپورٹ وزارت صحت

دمام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11نومبر 2016ء ) وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال ذہنی مریضوں میں 10فیصد اضافہ ہواہے۔ محمد السید، مایہ نازسا ئیکالوجسٹ کا یہ کہنا ہے کہ یہ اضافہ وراثتی بیماریوں اور منشیات کے استعمال کی بدولت ہوا ہے ۔ اُن کے مطابق ذہنی بیماریوں کی بنیادی طور پر 2اقسام ہوتی ہیں۔ جن میں پہلی یہ ہے کہ مریض سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھوبیٹھتے ہیں۔

اور ان کا زیادہ ترانحصاران کی اپنی فیملی کے لوگوں پر ہوتا ہے ۔ حتیٰ کہ انھیں یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ وہ اسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں بھی یا نہیں۔ جبکہ دوسری قسم نیورولوجی ہے جس میں مریض ذہنی دباؤ ‘ پریشانی اور ہچکچاہٹ کا شکار ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں مریض ذہنی دباؤ سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے السید نے یہ بھی کہا کہ ذہنی مریضوں کے لیے ہر مہینے 300سے ایک ہزار سعودی ریال تک کی دوا کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)


انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت صحت ایڈوانس میڈکل سنٹر ذہنی مریضوں کیلئے قائم کررہی ہے۔ جس میں اُن مریضوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہاگیا کہ وزارت کے زیر سایہ 20مینٹل ہسپتال ہیں۔ جن میں 33,989مریض زیرعلاج ہیں۔اور سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ 82کلینک منسلک ہیں۔ذہنی مریضوں کے علاج کے لئے اس کے علاوہ گورنمنٹ الحرج ، نجران‘ تبوک اور ریاض میں بھی نئے مینٹل ہسپتال کھلے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :