ٹریفک مہم میں1300سے زائد لیموزین گاڑیاں پکڑی گئیں۔

جمعہ 11 نومبر 2016 16:46

ٹریفک مہم میں1300سے زائد لیموزین گاڑیاں پکڑی گئیں۔

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11نومبر 2016ء ) ٹریفک مہم کے دوران 1385لیموزین گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑلی گئیں۔ ٹریفک مہم شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایات پر یہ مہم چلائی گئی ۔ جس کا مقصد ٹیکسیوں کے نظام کو منظم انداز میں چلانا ہے ۔ تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں۔ مکہ کے گورنر نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ مہم تب تک جاری ہے ۔ جب تک اس کے اصل مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔

(جاری ہے)

اس مہم کو پچھلے ہفتے مکہ ، جدہ، طائف اور دیگر علاقوں میں چلایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹریفک کی ان خلاف ورزیوں میں گاڑی کو زیادہ تیز رفتار سے چلانا،غلط گاڑی پارک کرنا‘ غلط طریقے سے اور ٹیک کرنا، اور اچانک گاڑی کی بریک مارنا جیسے عوامل شامل ہیں۔ جس میں پرانی لیموزین گاڑیاں بھی شامل ہیں ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل ، کرنل طارق الروبین نے یہ کہا ہے کہ بچوں کو مخصوص کرسیوں میں ڈال کے پچھلی سیٹ پر بٹھانا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف وزری ہے۔

متعلقہ عنوان :