گورنرسندھ سعیدالزماں نے لفٹ خرابی کے باعث مزارقائد پرحاضری ملتوی کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 16:18

گورنرسندھ سعیدالزماں نے لفٹ خرابی کے باعث مزارقائد پرحاضری ملتوی کردی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء):گورنرسندھ سعیدالزماں صدیقی نے لفٹ خرابی کے باعث مزارقائد پرحاضری ملتوی کردی۔ذرائع کے مطابق نئے گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے آج اڑھائی بجے مزارقائدپرحاضری دیناتھی۔لفٹ کی خرابی گورنر سندھ کی مزارقائد پرحاضری میں رکاوٹ بن گئی۔گرنرسندھ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے اس لیے آج حاضری نہیں دے سکیں گے۔مزارقائدپرتعمیراتی کاموں کے باعث لفٹ خراب ہے۔