سعودی معصوم بچہ والدین کی عدم توجہ کے باعث واشنگ مشین میں پھنس گیا۔

جمعہ 11 نومبر 2016 16:13

سعودی معصوم بچہ والدین کی عدم توجہ کے باعث واشنگ مشین میں پھنس گیا۔

ریاض(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،11نومبر2016) شہر مکہ میں ایک چھوٹا بچہ جس کو والدین نے اکیلا چھوڑ دیا تھا واشنگ مشین میں پھنس گیا۔تاہم سول ڈیفینس یونٹ نے کچھ ہی دیر بعد بچے کو بغیر کسی تکلیف اور نقصان کے ریسکیو کر لیا۔

(جاری ہے)

تاہم سول ڈیفینس میڈیا کے نمائندے نے والدین کو خبردار کیا کہ ایسے گھریلو حادثات سے بچنے کیلیے اپنے بچوں کی دیکھ بھال پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :