گلگت بلتستان میں تعلیمی پسما ند گی دور کر نا ہماراکا مشن ہے،صوبائی وزیر تعلیم

جمعہ 11 نومبر 2016 16:16

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم حا جی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی پسما ند گی دور کر نا صو با ئی حکو مت کا مشن ہے ۔ ہم صوبے کو تعلیم کے حو الے سے تر قی یا فتہ دیکھنا چا ہتے ہیں ۔بلتستان یو نیورسٹی کے قیام کے بعد بلتستان ریجن میں تعلیمی سفر میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ضلع شگر کا قیام عوام کیلئے صوبائی حکو مت کا ایک انمو ل تحفہ ہے ۔

ضلع کے قیام کے بعد عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو نگے ۔نو زائیدہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں مو جود سکو لوں کو اپ گریڈ کر نے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔ صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ ضلع شگر کے مسائل حل کر نے کیلئے صو با ئی حکو مت سنجیدہ اقد اما ت کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :