سی پیک کا پہلا برآمدی تجارتی قافلہ چین سے گوادر پہنچ گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 16:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) سی پیک کا پہلا برآمدی تجارتی قافلہ چین سے گوادر پہنچ گیا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے چینی برآمدی سامان دنیا کو برآمد ہونے گوادر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

گوادر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں 75 کنٹیرز شامل ہیں جو خنجراب ،، سسٹ اور کوئٹہ کے راستے گوادر پہنچا ہے۔ قافلے کو راستے بھر میں سیکورٹی فراہم کی گئی تاہم جن علاقوں سے یہ قافلہ ہوتا ہوا پہنچا ہے ان علاقوں کے لوگوں نے قافلے کی خوب آؤ بھگت کی اور خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ راہداری تجارت سات علاقوں کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔گوادرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والا برآمدی سامان جلد گوادر پورٹ سے روانہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :