ایف سی بلوچستان ،حساس ادارے کی ہوشاب میں کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8دہشت گردگرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 16:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) فرنٹئیر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، کارروائی میں مختلف نوعیت کااسلحہ اور تخریبی مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کی جانب سے کارروائی ہوشاب کے علاقے تنک بازار میں کی گئی، کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

کاروائی میں 4آر پی جی سیون راکٹ،5 رائفلیں،بارود،آئی ای ڈیز کے علاوہ 63کلو گرام، حشیش ،مختلف فیوز،مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی قبضے میں لیاگیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل ایف سے ہے۔

متعلقہ عنوان :