آرمی چیف نے فوجی چھائونی،آرمی پبلک سکول اور سیدو شریف میں شیخ زیدہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

علاقے میں فوجی چھائونی کے قیام سے ترقی کا دور شروع ہوگا اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی،جنرل راحیل شریف

جمعہ 11 نومبر 2016 16:01

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی چھائونی،آرمی پبلک سکول اور سیدو شریف میں شیخ زیدہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ علاقے میں فوجی چھائونی کے قیام سے ترقی کا دور شروع ہوگا اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی چھائونی،آرمی پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

آرمی چیف نے سیدوشریف میں شیخ زیدہسپتال کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں فوجی چھائونی کے قیام سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،صحت کی صورتحال بہتر ہوگی اورمعاشی سرگرمیاں بڑھیں گی،سوات میں امن فوج اور یہاں کی عوام کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا ہے

متعلقہ عنوان :