ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواے کار جمع

جمعہ 11 نومبر 2016 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواے کار جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں احتجاج کے باعث 2 ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر زاحتجاج کریں مگر اپنے فرائض سے غفلت نہ برتیں۔ تحریک التوامیں مزید کہا گیا ہے کہ مال روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔