گوجرانوالہ میں خاتون نے 14سالہ بیٹی کوبوڑھے سے بیاہ دیا، متاثرہ لڑکی تھانے جا پہنچی

جمعہ 11 نومبر 2016 15:58

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء)گوجرانوالہ کے نواحی علاقے علی پور چٹھہ میں 14سالہ لڑکی کی 60سال کے شخص سے شادی کرادی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علی پور چٹھہ میں بیوی خاتون نے اپنی 14سالہ بیٹی کو معمر شخص سے بیاہ دیا جس کے بعد لڑکی نے تھانے میں درخواست جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بوڑھے شخص سے شادی کے بعد متاثرہ لڑکی بھاگ کر اپنے رشتے داروں کے گھر پہنچ گئی اور اس نے تھانہ علی پور چٹھہ میں تحریری درخواست بھی جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ اس کی والدہ نے زبددستی اس کی شادی 60سالہ بوڑھے سے کر ادی ۔

ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کی جانب سے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ والد کے انتقال کے بعد ماں نے دوسری شادی کر لی اور اڑھائی ہزار روپے کے عوض زبردستی اسکی شادی کرائی ہے تاہم وہ بوڑھے شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ۔