چینی عوام سن یات سین کے خوشحال چین کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کام کریں ، صدر شی جن پنگ

سی پی سی کے ارکان سن کے انقلابی اقدامات کے زبردست حامی اور انتہائی وفادار جانشین ہیں ، یوم ولادت کی تقریب سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 15:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے کہا کہ سن یات ۔سین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہوں نے ایک خوشحال چین کا جو خواب دیکھا تھا اس پر عمل جاری رکھا جائے ۔شی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو سین یات سین کے یوم ولادت کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اجتماع میں کیا ۔

شی نے جو کہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ہیں اپنی تقریر میں کہا کہ سین یات سین کی یاد منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہوں نے خوشحال چین کا جو خواب دیکھا تھا اس پر عمل کرنے کیلئے ان کے قابل قدر جذبے کو آگے بڑھایا جائے اور جو کچھ ہم متحد اور لام بندی کرسکتے ہیں ان کو متحد کرنے کے لئے کام کریں ۔

(جاری ہے)

شی نے کہا کہ سی پی سی کے ارکان سن کے انقلابی اقدامات کے انتہائی وفاد ار جانشین انتہائی وفادار، تعاون کرنیوالے اور زبردست حامی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم قومی خوشحالی کے حصول کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ قریب تر ، زیادہ پر امید اور زیادہ اہل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متعدد درپیش چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود ہمارے لئے حقیقی جدید ملک کے حصول کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام چینیوں جو مسٹر سن یات سین کا احترام کرتے ہیں جن میں ہانگ کانگ ،مکائو اور تائیوان کے ہم وطنوں کے علاوہ سمندر پار چینی شامل ہیں ، اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر رہ کر متحد ہو جائیں ۔

انہوں نے چینی عوام پر زوردیا کہ وہ سن کی عظیم حب الوطنی اور مادر وطن سے لگن سے سبق حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ چین اور دوسرے ممالک کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ خوشحال ممالک وہ ہیں جنہوں نے اپنی حقیقت کیلئے موزوں ترقی یافتہ راستے تلاش کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حب الوطنی کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے کیلئے چینی عوام کو چاہئے کہ وہ سی پی سی کی قیادت ، چین میں اشتراکی نظام اور سی پی سی کی قیادت کے تحت چینی عوام کی طرف سے پیداکی جانیوالی چینی خصوصیات والے سوشلزم کو سربلند رکھیں۔انہوں نے چینی عوام پر زور دیا کہ چینی خصوصیات کے حامل اشتراکیت کے راستے ، نظریے ،سسٹم اور کلچر کے راستے پر اعتماد کو مستحکم بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :