چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز کا دورہ ویتنام

جمعہ 11 نومبر 2016 15:16

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء)چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی ) کا ایک جہاز ویتنام کا دورہ کررہا ہے جو کہ جنوب مشرقی ایشیائی ہمسایہ ملک کا اس نوعیت کا پہلا دورہ ہے ،سی سی جی شپ کوڈڈ 46305تین روزہ دوستانہ دورے پر دارالحکومت ہنوئی سے قریباً 90کلومیٹر مشرق میں ویتنام کے شمالی شہر ہائی فونگ کی بندر گاہ پر جمعرات کو پہنچا ، ویتنام کوسٹ گارڈ (وی سی جی ) کے قائدین نے سی سی جی جہاز کا خیر مقدم کیا ، جمعرات کو بعد دوپہر فریقین نے دیگر کھیلوں کے علاوہ والی بال ، ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی سمیت کھیلیں کھیلی ۔