ْ چینی اور برطانوی کمپنیوں کیلئے تھرڈ پارٹی مارکیٹس میں تعاون کے کافی مواقع ہیں ، ماہرین

جمعہ 11 نومبر 2016 15:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء)ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور برطانیہ کے تعلقات کے ’’ سنہری دور ‘‘ میں داخل ہونے کے پیش نظر تھرڈ پارٹی مارکیٹس میں ان کے لئے اقتصادی و مالیاتی تعاون مستحکم کرنے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں ، برطانوی خاتون وزیر اعظم تھریسامے نے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم ما کائی کے ساتھ لندن میں اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ برطانیہ ’’ کاروبار کیلئے کھلا ‘‘ پڑا ہے اور چین کے ساتھ سنہری دور کے تعلقات برقرار رکھنے کا عزم کر رکھا ہے ، برطانیہ میں کئی ایک کا خیال ہے چین اور برطانیہ کو تھرڈ پارٹی مارکیٹوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اس سنہری دور کے دوران موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ، کنگز کالج لندن میں لائو چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر کیری برائون نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی کمپنیوں کیلئے تھرڈ پارٹی مارکیٹوں میں برطانوی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع ہیں کیونکہ وہ انتہائی لازم و ملزوم ہیں ۔

(جاری ہے)

برائون نے کہا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بالخصوص افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں اس قسم کا بہت زیادہ تعاون پائیں گے ۔ برطانیہ میں 48گروپ کلب کے چیئر مین سٹیفن پیرے نے چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کی تعریف کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اس روڈ کے ساتھ متصل مارکیٹوں میں زیادہ تعاون کر سکتے ہیں ، 48گروپ کلب کے وائس چیئر مین کیتھ بینٹ کا کہنا ہے کہ چین اور برطانیہ کے پاس تیسری مارکیٹوں میں تعاون کی زبردست صلاحیت پائی جاتی ہے ، نارتھم برا یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی نیو کیسل بزنس سکول کے چیئر مین ٹیکنالوجی اور آپریشنز ان مینجمنٹ پروفیسر شیانگ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ پرجوش بین الاقوامی ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان مستحکم شراکت داری خاص طورپر اہمیت کی حامل ہے ۔