علیحدگی پسند تحریکوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوامی اتحاد ضروری ہے ، صدر چین

چین اور تائیوان کے عوام ملکی اتحاد کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں عظیم انقلابی رہنما سن یات سین کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 15:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چینی صدر شی جن پنگ نے آنجہانی مدبر جن کا آبنائے تائیوان بھر کے دونوں اطراف کی طرف سے زبردست احترام کیا جاتا ہے کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ چین اور تائیوان دونوں کے عوام کو علیحدگی پسندوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کے اتحاد کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں ۔انہوں نے انتہائی سنجیدہ لہجے میں کہا کہ ہم کسی شخص ، تنظیم یا سیاسی جماعت کو کسی بھی وقت کسی بھی صورت میں چین کی سرزمین کے کسی حصے کو ملک سے جدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ، ان کے جملے پر بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سامعین نے کافی دیر تک پرجوش تالیاں بجائیں ۔

صدر نے ان خیالات کا اظہار سن یات ۔سین جنہوں نے چنگ خاندان کے سامراجی اقتدار کے خاتمے کیلئے انقلاب کی قیادت کی اور جمہوریہ چین کی بنیاد رکھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا ، سن کوئو من تنگ ( کے ایم ٹی )کے بھی بانی ہیں جو 1940 ء کی دہائی سے 1990ء کی دہائی اور 2008ء سے 2015ء تک کئی دہائیوں سے تائیوان پر حکمرانی کررہی ہے ، یہ کہتے ہوئے سن قومی ہیرو اور ہم وطن ہے ۔

(جاری ہے)

شی نے کہا کہ آنجہانی انقلابی رہنما قومی اتحاد کے زبردست حامی ہیں ۔شی نے کہا کہ تائیوان کی تمام سیاسی جماعتیں ، تنظیمیں اور افراد تمام اس امر کا اعتراف کرتے ہیں کہ چین اور تائیوان ایک چین ہیں ، چین ان تمام تک یہ بات پہنچانا چاہے گا ۔

متعلقہ عنوان :