چینی صدر شی کے دورہ لاطینی امریکہ سے سیاسی اعتماد کو فروغ حاصل ہو گا

2013ء میں منصب سنبھالنے کے بعد لاطینی امریکہ کا صدر شی کا تیسرا دورہ ہو گا

جمعہ 11 نومبر 2016 15:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ 17نومبر سے 23نومبر تک ایکواڈور ، پیرو اور چلی کے سرکاری دورے کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ 2013ء میں منصب سنبھالنے کے بعد لاطینی امریکہ کا صدر شی کا تیسرا دورہ ہو گا ، اس دورے کا مقصد چین اور لاطینی امر یکہ کے درمیان سیاسی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینا ہے ، ان کے دورے کا آغاز ایکو ا ڈور سے ہوگا جسے چین اپریل کے زلزلے کے بعد سے ترجیحی بنیاد پر قرضے اور امداد جاری رکھے ہوئے ہے ، صدر شی پیرو کے دارالخلافہ لیما میں 24ویں اپیک اقتصادی رہنمائوں کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

چینی نائب وزیر خارجہ لائی بائو ڈونگ نے کہا کہ رہنمائوں کے اجلاس میں صدر شی کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ایشیاء۔ بحرالکاہل خطے میں تعاون کو مستحکم بنانے کو اہمیت دیتا ہے ، چین نے 2014ء میں بیجنگ میں اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا اور فالو اپ ورک پر عملدرآمد میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے ، لیما میں اجلاس کے دوران صدر شی اپیک اقتصادی رہنمائوں کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خطاب کرینگے ، اس کے علاوہ وہ مختلف عالمی معیشتوں کے رہنمائوں سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :